Ilyassawalgar

Wednesday, 14 September 2022

عمران خان اقتدار سے باہررہ کر بوکھلائے ہوئے ہیں: ناصر حسین شاہ

ناصر حسین شاہ
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان اقتدار سے باہررہ کر بوکھلائے ہوئے ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ مہران ہائی وے کا صرف ایک حصہ متاثر ہے، نیشنل ہائی وے کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

وزیر بلدیات سندھ نے کہا ہے کہ اگر مراد علی شاہ فیل ہیں تو ہم بھی ان کی ٹیم کا حصہ ہیں، مراد علی شاہ ہی وزیر اعلی رہیں گے وہ بہت اچھا کام کررہےہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی تبدیلی کی باتیں سازشی عناصر کاپروپیگنڈہ ہے۔

ناصر حسین شاہ نے مزید کہا ہے کہ مچھر مار اسپرے کرائے جارہے ہیں، گیسٹرو و دیگر امراض کے لیے ادویات دی جارہی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/fyXtpSY

No comments:

Post a Comment