Ilyassawalgar

Thursday, 22 September 2022

ہمیں بھیک یا امداد نہیں بلکہ عالمی برادری سے موسمیاتی انصاف چاہیے: بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں کونسل آن فارن ریلیشنز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں دنیا سے اپنے لوگوں کیلئے موسمیاتی انصاف چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کاربن کے اخراج میں پاکستان کا حصہ 0.8 فیصد ہے لیکن اُس کا شمار دنیا کے اُن دس ممالک میں ہوتا ہے جنہیں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا سب سے زیادہ سامنا ہے۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ ہمیں دنیا سے اپنے لوگوں کیلئے موسمیاتی انصاف چاہیے، وہ امداد کی نہیں انصاف کی بات کریں گے۔

وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ماحولیات کے ساتھ ساتھ خوراک اور صحت کے بحران کا سامنا ہے جبکہ پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے ملیریا اور دیگر وبائی امراض بھی پھیل رہے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/IE8hJNP

No comments:

Post a Comment