Ilyassawalgar

Monday, 19 September 2022

نیوزی لینڈ نے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

نیوزی لینڈ نے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022کے لیے نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کریں گے، مارٹن گپٹل ریکارڈ 7ویں مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں شامل ہیں۔

اسکواڈ میں فن ایلن، ٹرینٹ بولٹ، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین اور ڈیون کانوے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ لوکی فرگوسن، ایڈم ملن، ڈیرل مچل، جمی نیشم، گلین فلپس، مچل سینٹنر، ایش سودھی اور ٹم ساؤتھی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/om3Fcxt

No comments:

Post a Comment