Ilyassawalgar

Friday, 30 September 2022

کابل میں تعلیمی ادارے کے باہر خودکش دھماکا؛ 19 افراد جاں بحق متعدد زخمی

کابل میں تعلیمی ادارے کے باہر خودکش دھماکا؛ 19 افراد جاں بحق متعدد زخمی
 افغان دارالحکومت ایک مرتبہ پھر خوفناک دھماکے سے لرز اٹھا، تعلیمی ادارے کے باہر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خودکش دھماکا افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ہزارہ اکثریتی علاقے دشت برچی میں تعلیمی ادارے کے باہر ہوا جہاں داخلہ ٹیسٹ جاری تھے۔

کابل پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے کی زد میں آکر اب تک 19 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ 27 زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/aVWQiDz

No comments:

Post a Comment