Ilyassawalgar

Wednesday, 29 September 2021

سعودی عرب ایک بار پھر مؤخر ادائیگی پر پاکستان کو تیل فراہم کرے گا: وزیر خزانہ

وزیر خزانہ شوکت ترین

وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بتایا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تیل کی فراہمی کا معاہدہ تکمیل کے قریب ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کو اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت دوبارہ شروع ہوا جس میں وزیر خزانہ نے خام تیل کی فراہمی کے حوالے سے آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان نے سعودی عرب سے مؤخر ادائیگی کی درخواست کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تیل کی فراہمی کا معاہدہ تکمیل کے قریب ہے اور اس حوالے سے دو سے تین روز میں تفصیلات سامنے آ جائیں گی۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ میں یقین دلاتا ہوں یہ وزیرخزانہ کہیں نہیں جارہا، پہلے بھی وزیرخزانہ اور سینیٹر رہ چکا ہوں اور اب پھر سے مجھے سینیٹر بنانے کی کوشش ہورہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'یہ وزیرخزانہ تو تنخواہ بھی نہیں لیتا'۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Y8c8qI

No comments:

Post a Comment