Ilyassawalgar

Thursday, 30 September 2021

حکومت کا شہباز شریف سے مشاورت کے بغیر چیئرمین نیب کو توسیع دینے کا فیصلہ

چیئرمین نیب

وفاقی حکومت نے چیئرمین نیب جاوید اقبال کو توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا۔ آرڈیننس کے ذریعے جلد چیئرمین نیب کو توسیع دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے مشاورت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے قریبی رفقاء سے تجاویز مانگیں جنہوں نے موجودہ چیئرمین کو ہی عارضی توسیع دینے کا مشورہ دیدیا۔

نیب قانون کے مطابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے چیئرمین نیب کا تقرر لازمی ہے۔ لیکن وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی باہمی دوریوں کے باعث مشاورت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم کو مشورہ دیا گیا ہے کہ جب تک معاملے پر دونوں جانب سے برف نہیں پگلتی اس وقت تک چیئرمین نیب کو ہی توسیع دی جانی چاہیے۔ حکومت نے اس کام کے لیے صدارتی آرڈیننس کا سہارا لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ آرڈیننس کے ذریعے جلد چیئرمین نیب کو توسیع دی جائے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3F83OYX

No comments:

Post a Comment