Ilyassawalgar

Tuesday, 28 September 2021

وزیراعظم کی الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے معاملے پر اپوزیشن کیساتھ مذاکرت کرنے کی ہدایت

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران نے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان اور علی محمد خان کو ہدایت کی ہے کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کریں۔

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شفاف الیکشن کے لیے الیکٹرول ریفارمز بہت ضروری ہیں، پارلیمان میں اپوزیشن کے ساتھ گفتگو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز پاکستان کا سرمایہ ہے، پاکستان کی معیشت کا بہت اہم حصہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا انتخابات کا لازمی حصہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پرائیویٹ کمپنی سے 20 ای وی ایم منگوائی ہیں، تحریک انصاف الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم متعارف کرانے جارہی ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ رویت ہلال سے متعلق نئی قانون سازی کی گئی ہے، رویت ہلال یا حکومت کی طرف سے چاند کے اعلان کو ہی حتمی سمجھا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3kOdz6s

No comments:

Post a Comment