Ilyassawalgar

Wednesday, 22 September 2021

دھاندلی کے باوجود پی ٹی آئی کو شکست ہوئی: مریم نواز

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ دھاندلی کے باوجود پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو شکست ہوئی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی اجلاس میں کہا کہ کہ ایسے جبر کے ماحول میں جہاں ہر طرف دھاندلی، دھمکی اور طاقت کا استعمال ہے یہ تاریخ کا بدترین سیاسی انتقام ہے۔

انہوں نے کہا کہ چن چن کر اوپر سے لے کر نیچے تک ہماری جماعت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ دھاندلی کے باوجود کنٹونمنٹ بورڈ اور ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو شکست ہوئی۔ ہمیں دشمن کے پروپیگنڈے کا شکار نہیں ہونا چاہیے اور اگر ڈسکہ انتخابات کے بعد ہم سرجھکا لیتے تو ہمیں اپنا حق نہ ملتا۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ مہنگائی، بیروزگاری اور چوریوں کی بنا پر ووٹ مانگیں گے؟ کیا یہ معیشت کی تباہی پر عوام سے ووٹ مانگیں گے؟ آپ کے پاس نواز شریف اور شہباز شریف جیسے بہادر لیڈر موجود ہیں جنہوں نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

دوسری جانب رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستانی قوم نے نواز شریف کو تین مرتبہ اپنا وزیر اعظم منتخب کیا لیکن تینوں مرتبہ ان کو قوم کی خدمت اور ملکی ترقی سے روکا گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3EEg8zM

No comments:

Post a Comment