Ilyassawalgar

Tuesday, 31 August 2021

سعودی شہزادی جواہر بنت عبدالعزیز بن عبداللہ جلوی انتقال کر گئیں

سعودی عرب

ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان میں شہزادی کے انتقال کی خبر دی گئی۔ شہزادی ‏جواہر بنت عبدالعزیز بن عبداللہ جلوی کی نماز جنازہ ریاض میں ادا کی گئی۔

مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں متوفیہ کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ریاض میں ہی تدفین کی گئی۔

ایوان شاہی نے ابدی نیند سوجانے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور آخرت ‏میں درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں سعودی شہزادی نورہ بنت فہد بن محمد بن عبدالرحمٰن انتقال کر گئی تھیں۔ رواں سال 26 مئی کو شہزادی جوہرہ بنت محمد بن عبد العزیز بن عبد الرحمن آل سعود دارِ فانی سے کوچ کرگئی ‏تھیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3gOjFB4

No comments:

Post a Comment