Ilyassawalgar

Saturday, 28 August 2021

افغان ٹرانزٹ مسافروں کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کراچی لانے کا فیصلہ مؤخر

افغان ٹرانزٹ مسافروں کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کراچی لانے کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا

امریکا کی جانب سے افغان ٹرانزٹ مسافروں کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کراچی لانے کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا ہے۔

امریکا کی جانب سے افغان ٹرانزٹ مسافروں کی منتقلی کے منصوبے میں تبدیلی کردی گئی ہے اور افغانستان سے منتقل کئے جانے والے افغانی اور مغربی ممالک کے شہریوں کو اب صرف اسلام آباد لایا جا رہا ہے، جب کہ افغان ٹرانزٹ مسافروں کو کراچی لانے کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا ہے.

امریکا کی جانب سے افغانستان سے نکالے گئے افراد کو کراچی نہ لانے کا فیصلہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کیا گیا، اور مسافروں کی منتقلی کے منصوبے میں تبدیلی سے سندھ حکومت کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا نے افغانستان سے نکالے جانے والے افراد کی تعداد میں بھی کافی کمی کر دی ہے، تاہم افغان ٹرانزٹ مسافروں کی منتقلی کیلئے لاہور اور کراچی ایرپورٹس کو فی الحال اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے.

اسلام آباد لائے جانے والے افغان ٹرانزٹ مسافروں کم سے کم وقت اور ایئرپورٹ سے ہی ملک سے باہر منتقل کر دیا جائے گا، صرف انتہائی ضرورت پر ہی ٹرانزٹ مسافروں کو اسلام آباد کے ہوٹلز میں رکھا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2WpNam5

No comments:

Post a Comment