Ilyassawalgar

Sunday, 22 August 2021

لاہور کے پانچ بڑے پارکوں میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر پابندی عائد

پارک

پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) نے لاہور کے پانچ بڑے پارکوں میں ویڈیو بنانے پر پابندی کی تجویز دے دی۔

پی ایچ اے کے وائس چیئرمین حافظ ذیشان نے کہا ہے کہ پارکس میں ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا چینلز پر کام کرنے والوں کو ویڈیو بنانے نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ پبلک پارک میں ویڈیو بنانے والوں سے پیسے لیے جانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ پیسے وصول کرنے کے بعد پی ائچ اے مطلوبہ وقت کیلئے سکیورٹی بھی فراہم کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ائچ اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں فیصلے کیے جائیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/38aV6JT

No comments:

Post a Comment