Ilyassawalgar

Monday, 28 December 2020

سعودی حکومت کا بین الاقوامی مسافروں کے حوالے سے اہم اعلان

سعودی عرب نے بین الاقوامی مسافروں کے مملکت میں داخلے کی پابندی کی مدت میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کر دی ہے

 سعودی حکومت نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر غیرملکی مسافروں کے ملک میں داخل ہونے سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے پابندی کی مدت میں مزید اضافہ کردیا۔

 سعودی عرب نے بین الاقوامی مسافروں کے مملکت میں داخلے کی پابندی کی مدت میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کر دی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پابندی میں توسیع کا فیصلہ دنیا کے کئی ملکوں میں وائرس کی تبدیل شدہ شکل سامنے آنے کے بعد احتیاطی تدابیر کے تحت کیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض غیر معمولی کیسز میں استثنیٰ بھی ہوگا جبکہ غیر ملکی شہریوں کو سعودی عرب سے واپس جانے کی بھی اجازت ہوگی۔

وزارت داخلہ کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اگر ضروری ہوا تو سفری پابندیوں کی مدت میں مزید توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کی نئی لہر اور تبدیل شدہ شکل کے کیسز رواں ماہ کے آغاز پر برطانیہ میں سامنے آئے تھے اور مشرق وسطیٰ سمیت دنیا کے کئی ملکوں تک پہنچ چکے ہیں۔

 اتوار کو اردن میں برطانیہ سے آنے والے ایک مسافر اور ان کی اہلیہ میں وائرس کی تبدیل شدہ شکل کی تصدیق کی گئی۔

اس سے قبل لبنان نے کہا تھا کہ جمعے کو لندن سے آنے والی ایک پرواز کے مسافر میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ دنیا کے50 سے زائد ممالک نے تبدیل شدہ کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد برطانیہ سے آنے والے مسافروں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3nYgzfq

No comments:

Post a Comment