متحدہ عرب امارات میں نوجوان کے خوفناک مذاق نے دوست کی زندگی خطرے میں ڈال دی۔
مذاق کرنے والے دونوں نوجوان ایک ہی جگہ ملازم اور آپس میں رشتے دار تھے جس میں سے ایک معذور ہوکر کوما میں چلا گیا جب کہ دوسرے کو جرم کی پاداش میں جیل بھیج دیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں لڑکے گاڑیاں دھونے والی دکان پر کام کرتے تھے کہ اس دوران ایک نے دوسرے کے ساتھ مذاق کرنے کے لیے گاڑیاں صاف کرنے والی کمپریس ایئرگن اٹھائی اور اُس کے کان میں ڈال کر چلا دی۔
متاثرہ نوجوان نے اپنے دوست کو ایسا کرنے سے منع کیا اور مزاحمت کی مگر وہ نہ رکا جس کے بعد ہوا کے تیز دباؤ کی وجہ سے اُس کے کان سے خون نکلنا شروع ہوا اور وہ بے ہوش ہو گیا۔
مذاق کرنے والے نوجوان نے صورت حال دیکھی تو فوری طور پر ایمبولینس طلب کی اور پھر اپنے دوست کو لے کر اسپتال پہنچا جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ متاثرہ نوجوان کوما میں چلا گیا جبکہ کان کا پردہ متاثرہ ہونے کی وجہ سے اب وہ قوتِ سماعت سے بھی محروم ہوگیا۔
اسپتال انتظامیہ نے پولیس کو طلب کیا تو نوجوان نے سوالات کے دوران افسر کو بتایا کہ اُس نے مذاق میں ایسا کیا تھا جس کی وجہ سے اُس کا دوست کوما میں چلا گیا۔
پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے کر اُس کو عدالت میں پیش کیا جہاں جج نے اُسے عمر قید کی سزا سنادی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36qJKSz
No comments:
Post a Comment