وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی ہے جس میں ملکی سیاسی صورت حال اور پنجاب میں ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اپوزیشن کو پنجاب میں احتجاج پر مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، عوام اپوزیشن کے تخریبی احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان کو صوبے کے انتظامی امور پر بریفنگ دی۔
ملاقات کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ آبادی کی ضروریات پوری کرے گا اور یہ معاشی عمل کو تیز کرنے کے حوالے سے بھی کلیدی منصوبہ ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ منصوبے پر عمل درآمد سے لاہور کی ضروریات پوری ہوں گی اور راوی ریور منصوبے کی بدولت معاشی سرگرمیوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ منصوبے پر مقررہ ٹائم لائنز میں عمل درآمد حکومت کی ترجیح ہے۔
چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے قومی اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اداروں کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔
اسپیکر صوبائی اسمبلی پرویز الہٰی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم سب پر اداروں کا احترام ضروری ہے۔ پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے۔ اتحادی جماعت سے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں۔
اسپیکر صوبائی اسمبلی پرویز الہٰی نے کہا کہ اپوزیشن اداروں کو متنازعہ بنا کر مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے۔ یہ وقت منفی سیاست کا نہیں بلکہ اتحاد اور اتفاق کا ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے اے پی سی کا ناٹک ناکام رہا۔
ملاقات میں دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں عوام کو ریلیف دینے کے کیے گئے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/30rVdxq
No comments:
Post a Comment