نوجوانوں کو کاروبار اور روزگار کی فراہمی کے لیے حکومتی اقدامات جاری ہیں، وفاقی حکومت کی جانب سے کم پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے ذاتی کاروبار کا ایک اور منصوبہ شروع کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں منعقد ہوا، اجلاس میں چیف سیکریٹری پنجاب اور اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔
اجلاس میں ملک بھر میں ’شاپ آن وہیل‘ منصوبہ شروع کرنے کی تیاری کے بارے میں گفتگو ہوئی، چھوٹے کاروبار کا منصوبہ کامیاب جوان پروگرام کے بینر تلے شروع ہوگا۔
جلاس میں پنجاب سے منصوبے کی رجسٹریشن شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔
معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ منصوبے کے تحت کم پڑھے لکھے نوجوانوں کو ذاتی کاروبار کا موقع دیا جائے گا، ٹھیلوں اور پتھاروں کے بجائے ڈیزائن کروائی گئی خصوصی وہیکلز فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ گاڑی کی خریداری کے لیے قرض وفاقی حکومت دے گی، نوجوان چھوٹا مگر باعزت روزگار حاصل کر سکیں گے۔ منصوبے کا دائرہ کار مرحلہ وار ملک بھر میں پھیلایا جائے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GmvG1B
No comments:
Post a Comment