Ilyassawalgar

Thursday 1 October 2020

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، شہر قائد کے 61 ریسٹورنٹس اور بیکریاں سیل

 کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، شہر قائد کے 61 ریسٹورنٹس اور بیکریاں سیل

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شہر قائد کے 61 ریسٹورنٹس اور بیکریوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کی پاداش میں چار شادی ہالز کو سیل جب کہ تین کو وارننگ جاری کی گئی ہے۔

کراچی کے علاقوں بہادر آباد، ملیر، کورنگی اور نارتھ کراچی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کی گئیں اور نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال، گلزار ہجری، جمشید کوارٹرز میں بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انتظامیہ حرکت میں آئی۔

دوسری جانب کراچی میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر شہر کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

ضلع جنوبی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کر دیا گیا ہے. ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی ارشاد سوڈھر نے اسمارٹ لاک ڈاوَن کے نفاذ کا حکم نامہ جاری کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے اس ضمن میں کہا کہ ضلع جنوبی کے صدر سب ڈویژن میں بھی اسمارٹ لاک ڈاوَن ہوگا، غیر ضروری نقل وحرکت اور بغیر ماسک باہر نکلنے پر پابندی عائد ہوگی۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر برنس روڈ پہ واقع فوڈ اسٹریٹ کے بیشتر ریسٹورنٹس کو سیل کردیا گیا ہے۔

 کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر اسٹنٹ کمشنر کی جانب سے رات دیر تک کھلے رہنے والے ریسٹورنٹس سیل کیے گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس سے قبل بھی بہادرآباد اور جمشید کوارٹرز کے علاقوں میں واقع سات ہوٹلوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا تھا۔

ضلعی انتظامیہ کے ذمہ دار ذرائع نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ جن ہوٹلوں کو سیل کیا گیا ہے وہاں ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا تھا۔

کراچی کے علاقوں سول لائنز اور عسکری تھری کے مختلف علاقوں میں بھی کچھ دیر قبل اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے۔

شہر قائد میں گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ نے کورونا کیسز میں اضافے کے باعث منگھو پیر کے علاقے کے ایک یو سی میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3nap5rT

No comments:

Post a Comment