پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے تیس ملازمین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
پمز کے ترجمان کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ عملے میں نرسز، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف شامل ہیں۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پمز میں کورونا کے 10 مریض زیرعلاج ہیں جب کہ اسپتال میں زیر علاج 3مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 15 اموات رپورٹ ہوئی ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد6 ہزار499 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے 625 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار431 ہوگئی ہے۔
ملک بھر میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد 8 ہزار 877 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 558 کورونا مریض صحت یاب ہوئے اور صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 55 ہوگئی۔
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 16 ہزار 650 ہوگئی ہے۔ پنجاب 99 ہزار 605 ، سندھ ایک لاکھ 37 ہزار 467، خیبرپختونخوا 37 ہزار 845، بلوچستان 15 ہزار 302، گلگت بلتستان 3 ہزار808 اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار 754 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار237 اور سندھ میں 2 ہزار512 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 260، اسلام آباد میں 182، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں 88 اور آزاد کشمیر میں 74 ہو گئی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/34h9FcF
No comments:
Post a Comment