Ilyassawalgar

Thursday 1 October 2020

عوامی آسانی کیلئے ایل پی جی کی قیمتیں 24 فیصد کم کرنے کا اعلان, حکام نے بیانیہ جاری کردیا

 ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی

اماراتی حکام نے عوامی آسانی کیلئے ایل پی جی کی قیمتیں 24 فیصد کم کرنے کا اعلان کردیا۔

خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کے حکمران عوام کو ریلیف دینے اور آسانیوں کےلیے مختلف پیکجز کا اعلان کرتے ہیں۔

گزشتہ روز وزیر توانائی اور انفراسٹریکچر سہیل المزروعی کی جانب سے گھریلو صارفین کی سہولت کےلیے ایل پی جی کی قیمتوں میں واضح کمی کی گئی ہے۔

وزیر توانائی و انفراسٹریکچر کا کہنا ہے کہ نئے نرخوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا جس کےلیے ایل پی جی فراہم کرنے والی کمپنیاں غاز الامارات اور امارات کے ساتھ بھی یکجہتی ہوگئی ہے۔

سہیل المزروعی کا کہنا تھا کہ ایل پی جی سستی کرنے کا مقصد لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا اور انہیں خوشیاں دینا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گیس کی قیموں میں نمایاں کمی سے ریاست میں خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے جبکہ صارفین کو سلامتی کے معیار کے عین مطابق گھریلوں گیس موصول ہوسکے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3l2Imtl

No comments:

Post a Comment