وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور جائیں گے۔
وزیراعظم سے گورنر، وزیر اعلیٰ اور صوبائی کابینہ کے ارکان ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ کریں گے جب کہ مہمند اور باجوڑ اضلاع کا بھی دورہ متوقع ہے۔
وزیر اعظم ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے جبکہ قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پشاور میں اجلاس بھی ہوگا جس میں محکموں کی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی۔
عمران خان کو بی آر ٹی اور قبائلی امورسے متعلق بریف کیاجائے گا۔ وزیراعظم سڑک کی تعمیر اور بجلی گریڈ اسٹیشن کا افتتاح کریں گے۔
گزشتہ ماہ وزیر اعظم عمران خان نے لاہور کا دورہ کیا تھا، وزیر اعظم نے گورنر ہاؤس میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی تھی۔
ان کے دورے کے دوران گورنر ہاؤس لاہور میں وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب نے بھی ملاقات کی تھی اور انہیں صوبے کے انتظامی و سیاسی امور پر بریف کیا گیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/30dvZ5S
No comments:
Post a Comment