Ilyassawalgar

Tuesday 29 September 2020

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کے کشمیریوں پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا انکشاف

بھارتی فوج

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کے کشمیریوں پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا انکشاف سامنے آیا، مسلح جھڑپوں کے دوران کیمیکل استعمال کرکے لاشوں کو مسخ کیا جا رہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے وحشیانہ اقادامات کا سلسلہ جاری ہے، قابض بھارتی فوجیوں کے نہتے کشمیریوں پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا انکشاف ہوا، سری نگر میں شہید ہونے والے نوجوان کے جسم پر کیمائی ہتھیاروں کے زررات ملے ہیں۔

متاثرہ نوجوان کی شناخت یسین احمد کے نام سے ہوئی ہے اور یہ بھارتی فوج کی جانب سے ضلع سرہاما کے ایک گھر میں دھماکے کے بعد ریسکیو آپریشن کے دوران زخمی ہوا تھا۔

کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کشمیریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے، مسلح جھڑپوں کے دوران کیمیکل استعمال کرکے لاشوں کو مسخ کیا جا رہا ہے۔

بھارتی فوجی ایک سازش کے تحت کیمیکلز سے مکانوں کو آگ لگا کر تباہ کرنے کے بعد مکان کے ملبے میں دھماکہ خیز مواد نصب کر دیتے ہیں تاکہ امدادی کارروائیاں کرنے والے لوگوں کو شہید کیا جاسکے۔

خیال رہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی اقدام کو تقریباً 13 ماہ ہوگئے ہیں، قابض بھارتی فوج نے وادی کو جیل میں تبدیل کر رکھا ہے، 13 ماہ کے دوران قابض بھارتی فوج کی جارحیت سے237 سے زائد کشمیری شہید ہوئے۔

قابض بھارتی حکومت کے 13 ماہ کے محاصرے کے دوران 1482سے زیادہ کشمیریوں زخمی ہوئے۔ بھارتی فوج نے خواتین سمیت 13 ہزار سے زیادہ کشمیریوں کو گرفتار کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3cDmYbe

No comments:

Post a Comment