Ilyassawalgar

Monday 21 September 2020

یو این قراردادوں اور فیصلوں کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کشمیر اور فلسطین کے تنازعات اقوام متحدہ کی واضح ناکامیوں کے مظاہر ہیں۔

اقوام متحدہ کی 75ویں سالگرہ کے حوالے سے منعقد ورچول اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعےخطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ڈائمنڈ جوبلی منانا تاریخی موقع ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج کا دن اقوام متحدہ کے قیام کے بنیادی اصولوں کی طرف پلٹ کر دیکھنےکا موقع ہے، جموں و کشمیر اور فلسطین کے تنازعات اس ادارے کے دیرینہ اور واضح ناکامیوں کے مظاہر میں سے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوم متحدہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے استصواب رائے کے حق کا وعدہ کیا تھا لیکن مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام استصواب رائے کے حق کے حصول کے لیے آج بھی منتظر ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ پر گپ شپ کی جگہ کا طنز ہو رہا ہے، یو این قراردادوں اور فیصلوں کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ طاقت کے بہیمانہ استعمال کے سامنے بےبسی دکھائی دیتی ہے جب کہ سلامتی کونسل کے معاملے میں باہمی تعاون کم ترین سطح پر ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33JdNlu

No comments:

Post a Comment