گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ 2023تک اےپی سیز ہوتی رہیں گی مگر حکومت قائم رہےگی، اپوزیشن جماعتوں کا اپنا اپنا پیج ہے، یہ کبھی ایک پیج پر نہیں آسکتیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کے درمیان ملاقات ہوئی، اس دوران موجودہ سیاسی صورت حال اور حکومتی امور پر بات چیت کی گئی۔ گورنر سندھ نے بارشوں سے متاثرہ عوام کے لیے ریلیف پیکج پر گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔
چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ حکومت کے 2سال مکمل ہوچکے ہیں باقی 3سال بھی پورے ہوں گے، عمران خان نے ہمیشہ ناممکن کو ممکن کرکے دکھایا ہے، عوام حکومتی بیانہ کے ساتھ کھڑے ہیں مخالفین ناکام ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کمزور طبقات کی خوشحالی کے اقدامات کر رہی ہے، وزیر اعظم عمران خان کی ایمانداری پرکوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا، معاشی اورسفارتی محاذ پر پاکستان نے دنیا میں اپنا مقام بنایا ہے۔
اس موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ خوشحال اور مستحکم پاکستان ہی وزیراعظم عمران خان کاوژن ہے، افرتفری اور ناامیدی پھیلانے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہ ملے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک پہلی باردرست سمت میں کامیابی سےآگےبڑھ رہاہے، درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں حکومتی پالیساں کامیاب ہو رہی ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2EhXKlT
No comments:
Post a Comment