فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ارکان پارلیمنٹ کی سال 2018 کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی۔
ایف بی آر کےمطابق سال 2018 میں سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے سب سے زیادہ 24 کروڑ 13 لاکھ 29 ہزار 362 روپے ٹیکس دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے مالی سال 2018 میں 2 لاکھ 82 ہزار 449 روپے ٹیکس دیا جب کہ بلاول بھٹو نے اس نے کچھ ہزار روپے زیادہ یعنی 2 لاکھ 94 ہزار 117 روپے ٹیکس دیا۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ میں سب سے زیادہ ٹیکس وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے 48 لاکھ 8ہزار 948روپے ٹیکس دیا جب کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 10 لاکھ 22ہزار184 روپے اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے 2 لاکھ 35 ہزار 982 روپے ٹیکس ادا کیا۔
ایف بی آر کی جاری کردہ معلومات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اس دوران کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔
سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے 28 لاکھ 91 ہزار 455 روپے، رہنما مسلم لیگ اور رکن قومی اسمبلی شہباز شریف نے 97 لاکھ 30 ہزار 545 روپے جب کہ ان کے بیٹے حمزہ شہباز نے 87 لاکھ 5 ہزار 368 روپے ٹیکس دیا۔
تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر اسد عمر نے 53 لاکھ 46 ہزار 342 روپے ٹیکس دیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3hFMCNl
No comments:
Post a Comment