پاکستان تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی سےاستعفیٰ طلب کر لیا۔
ذرایع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ فردوس شمیم نقوی کی بہ طور اپوزیشن لیڈر کارکردگی بہتر نہیں تھی جس پر ان سے استعفیٰ طلب کر لیا گیا ہے۔
ذرایع نے بتایا کہ فردوس شمیم نقوی کے متنازع بیانات سے بھی مسائل پیدا ہوئے، کچھ ایم پی ایز کو فردوس شمیم نقوی سے سخت رویے کی بھی شکایات تھیں، اور ان سے استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے طلب کیاگیا ہے۔
استعفیٰ طلب کیے جانے کے بعد اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے اپنی جماعت کے ایم پی ایز سے رابطے شروع کر دیے ہیں، فردوس شمیم ایم پی ایز کی رائے اپنے حق میں کرنے اور انھیں منانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
ذرایع کے مطابق فردوس شمیم کے استعفے کے بعد دوسرے رکن اسمبلی کو اپوزیشن لیڈر بنایا جائے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SculNi
No comments:
Post a Comment