Ilyassawalgar

Tuesday 22 September 2020

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے حیرت انگیز فیچر متعارف کروا دیا

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے حیرت انگیز فیچر متعارف کروا دیا

دنیا بھر میں پیغام رسانی کی سب سے بڑی ایپلیکیشن ‘واٹس ایپ’ جلد اپنے صارفین کی سہولت کے لیے ایسا حیرت انگیز فیچر متعارف کرانے جارہا ہے جو صارفین کے بڑے مسئلے کا حل ہوگا۔

جی ہاں، واٹس ایپ صارفین چاہتے ہیں کہ وہ بیک وقت کئی ڈیوائسز پر اپنا اکاؤنٹ استعمال کرسکیں اور اس کے لیے موبائل کا پاس ہونا ضروری بھی نہ ہو.

اسی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ صارفین کے مسائل حل کرنے جارہا ہے جس کے تحت صارفین کو بیک وقت کئی ڈیوائسز پر اپنے اکاؤنٹ کو استعمال کرنے کی سہولت مل سکے گی۔

واٹس ایپ میں اس فیچر کی آزمائش ایک سال سے زیادہ عرصے سے ہورہی ہے.

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ WABetaInfo کے مطابق یہ فیچر آزمائش کے حتمی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، اس فیچر کے تحت صارفین کے مین ڈیوائس میں انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ ڈیوائس کے سامنے موبائل کو رکھنا لازمی بھی نہیں ہوگا۔

نئے ممکنہ فیچر کو ‘لنکڈ ڈیوائسز’ کا نام دیا جائے گا اور واٹس ایپ کی جانب سے ملٹی ڈیوائس سپورٹ کے لیے ڈیسک ٹاپ ورژن کا نیا یوزر انٹرفیس بھی متعارف کرایا جائے گا، اس طرح واٹس ایپ کو متعدد ڈیوائسز سے منسلک کرنے میں آسانی ہوگی اور تفصیلات بھی جان سکیں گے۔

امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ عنقریب یہ فیچر صارفین کی پہنچ میں ہوگا تاہم کوئی حتمی تاریخ نہیں ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HnJppi

No comments:

Post a Comment