ملک میں کورونا کے کیسز اور اموات میں کمی آنے لگی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چھ سو پینتالیس افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ مزید سات افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد چھ ہزار پانچ سو بہتر رہ گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے حوالے سے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 645 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے۔ ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 31 ہوگئی ہے۔
پاکستان میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسزکی تعداد 6 ہزار 572 ہوگئی ہے۔ وائرس سے تاحال 2 لاکھ 92 ہزار 44 کورونا متاثرین صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 7 افراد جاں بحق ہوئے۔ وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہزار 415 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز ملک میں کورونا کے 35 ہزار 720 ٹیسٹ کیے گئے۔
ملک بھرکے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات موجود ہیں،۔کورونا مریضوں کےلیے 1912 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں۔103 مریض وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں جبکہ 834 مریض مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار 362 ہوگئی۔ پنجاب میں مریضوں کی تعداد 98 ہزار 272 رپورٹ، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 37270، بلوچستان میں 14138 ہوگئی، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 16086، آزاد جموں و کشمیر 2491 اور گلگت بلتستان میں 3412 ہو گئی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32JNxYT
No comments:
Post a Comment