Ilyassawalgar

Saturday, 26 September 2020

بلوچستان حکومت نے پرائمری اسکولز کھولنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا

بلوچستان حکومت نے پرائمری اسکولز کھولنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا

بلوچستان حکومت نے پرائمری اسکولز کھولنے کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کا اعلان کر دیا۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنا شروع ہوگئے ہیں جس کے مدنظر رکھتے ہوئے پرائمری اسکولز کھولنے کی تاریخ میں مزید 15 دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے جن تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز مثبت آئے ان کو بند کر دیا گیا ہے اور اب بغیر ماسک کے تعلیمی اداروں میں داخل ہونے والوں کو جرمانے کیے جائیں گے۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں تعلیمی ادارے 15 اکتوبر کو کھولنے کی تجویز پیش کریں گے۔

اس سے قبل سندھ حکومت نے بھی چھٹی سے آٹھویں کلاسوں کو 23 ستمبر کو دوسرے مرحلے میں کھولنے کے بجائے ایک ہفتہ مزید بند رکھنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب سندھ حکومت نے بھی 28 ستمبر سے اسکولز کھولنے کا اعلان کر رکھا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3mVAOKE

No comments:

Post a Comment