Ilyassawalgar

Monday 28 September 2020

پٹرول پمپ میں حادثے کے بعد آگ لگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پٹرول پمپ

سعودی عرب میں الخفجی کے پٹرول پمپ میں حادثے کے بعد آگ لگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، خاتون ڈرائیور نے تیز رفتار کار ستون پر دے ماری۔

پیٹرول اسٹیشن پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں پیٹرول پمپ پر آگ بھڑک اٹھی، خوشس قسمتی سے کوئےی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی گاڑی میں پٹرول بھروانے پہنچی تھی، پٹرول بھروا کر گاڑی پیچھے کی جانب کرتے ہوئے اس کی گاڑی پٹرول اسٹیشن کے ایک ستون سے ٹکرا گئی جس سے وہاں آگ لگ گئی۔

یہ منظر دیکھ کر ڈرائیور لڑکی اور اس کے ہمراہ کار میں موجود دو لڑکیاں گاڑی سے تیزی سے اتر گئیں جس کے باعث وہ خوش قسمتی سے حادثے میں محفوظ رہیں۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر لوگوں نے کمنٹس میں خاتون کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اس کے اس عمل پر کافی تنقید کی اور حکومت سے مختلف مطالبات کیے۔

سوشل میڈیا پر بعض صارفین کا کہنا ہے کہ کسی لڑکی کو اس وقت تک ڈرائیونگ لائسنس نہ دیا جائے جب تک وہ ڈرائیونگ میں مہارت نہ حاصل کرلے، ایسا نہ کیا گیا تو اس طرح کے حادثات ہوتے رہیں گے۔

ایک اور صارف نے جو خواتین کی ڈرائیونگ سے نالاں نظر آئے تبصرہ کیا کہ میں کئی خواتین کو غلطیاں کرتے ہوئے دیکھ چکا ہوں جبکہ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ اللہ کا شکر ہے کہ لڑکیاں آگ سے محفوظ رہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FWV7Hd

No comments:

Post a Comment