وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق نااہلی کا ملبہ ایک صوبے پر نہ ڈالے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے منوڑہ بیچ روڈ کا افتتاح کرنے کے بعد شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہو گا اور کراچی کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ کراچی کی بہتری کے لیے پاکستان نیوی کی خدمات قابل قدر ہیں تاہم نیوی کے منصوبوں میں مقامی افراد کو بھی بھرتی کیا جائے
انہوں نے کہا کہ کراچی میں سیوریج اور کچرے کا مسئلہ جلد حل کریں گے جبکہ سندھ حکومت کراچی کی تعمیر میں فعال کام کر رہی ہے۔ ہم جلد دیگر اہم سڑکوں کی تعمیر اور ٹرین اسپورٹ سسٹم بنائیں گے۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کیماڑی کو ماڈل ضلع بنائیں گے اور یہاں کے لوگوں کو ملازمتیں دیں گے۔ سیاحوں کے لیے 200 گاڑیوں کی پارکنگ بھی تعمیر کی جا رہی ہے کیونکہ روڈ خراب ہونے کی وجہ سے منوڑہ پر سیاحوں نے آنا کم کر دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ منوڑہ ایک مشہور پکنک پوائنٹ ہے جبکہ روڈ کی تعمیر اور دیگر سہولیات دینے سے یہ مصروف تفریح گاہ بن جائے گا۔ یہ ایک بہترین اسکیم منوڑہ میں سیاحت کو فروغ دے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2S1uKSE
No comments:
Post a Comment