مسلمf لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان حساس قومی معاملہ اور کشمیر کاز سے جڑا ہے، حکومت اسے اپنی سیاست کی بھینٹ نہ چڑھائے۔
گلگت بلتستان انتخابات کے حوالے سے جاری اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں شفاف اور آزادانہ انتخابات کے عمل میں رکاوٹ نہ بنے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومتی رویے کو دیکھتے ہوئے گلگت بلتستان انتخابات کے حوالے سے کسی قسم کا تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو کوئی اختیار نہیں کہ وہ گلگت بلتستان کے انتخابی امور میں مداخلت کریں۔
صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ اے پی سی کے اجلاس میں منظور کردہ قرارداد اور فیصلوں کی پاسداری کریں گے۔
خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں پارلیمانی انتخابات کا شیڈول جاری ہو گیا ہے جہاں 15 نومبر کو انتخابات ہوں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3ifwYJ3
No comments:
Post a Comment