Ilyassawalgar

Monday 21 September 2020

اسلام آباد ایئرپورٹ: خاتون کو دن دیہاڑے لوٹ لیا گیا

اسلام آباد ایئرپورٹ

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی پارکنگ میں دن دیہاڑے ابوظہبی سے ائی خاتون سے بیگ چھین لیا گیا۔

خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ بیرون ملک سے آئی ہوں، میرے بیگ میں 14تولہ سونا،2 لاکھ روپے اور 6800 درہم تھے جنہیں ایئر پورٹ کی پارکنگ میں پہنچنے پر لوٹ لیا گیا۔

ایئر پورٹ ذرائع نے بتایا کہ خاتون پرواز پی کے 262 پر ابوظہبی سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی تھی۔

خاتون مسافر واقعہ کی رپورٹ لے کر ڈیوٹی ٹرمینل منیجر کے پاس پہنچ گئی جس پر ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں، ملزمان کے خلاف کارروائی کریں گے۔

چند روز قبل اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر قومی انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کا انجینئر جہاز سے گر کر زخمی ہو گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق انجینئر جہاز کی مرمت کرتے ہوئے گر کر زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اکثر اوقات حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔ قبل ازیں وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی بارش کے باعث اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے کے قریب تعمیر کی گئی دیوار گرگئی تھی۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی دیوار جنگلی جانوروں کو روکنے کے لیے تعمیر کی گئی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RK3AzB

No comments:

Post a Comment