وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بلوچستان کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ انشا اللہ اس سال وفاقی حکومت بلوچستان میں تاریخی ترقیاتی کام کرے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان، صوبے کی محرومی کو سیاسی نعرے کے طور پر استعمال نہیں کر رہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انشا اللہ اس سال وفاقی حکومت بلوچستان میں تاریخی ترقیاتی کام کرے گی۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کے جام کمال صوبے کے وزیر اعلیٰ ہیں جو واقعی صوبے میں ترقیاتی عمل دیکھنا چاہتے ہیں اور بلوچستان کی محرومی کو سیاسی نعرے کے طور پر استعمال نہیں کر رہے۔
خیال رہے کہ وفاقی وزیر نے بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جام کمال سے بلوچستان ہاؤس میں ملاقات کی تھی۔
انشا اللہ اس سال بلوچستان میں وفاقی حکومت تاریخی ترقیاتی کام کرے گی. ہماری خوش قسمتی ہے کے @jam_kamal وزیر اعلیٰ ہیں جو واقعی صوبے میں ترقیاتی عمل دیکھنا چاہتے ہیں اور بلوچستان کی محرومی کو سیاسی نعرے کے طور پر استعمال نہیں کر رہے https://t.co/Tba5TVWv0x
— Asad Umar (@Asad_Umar) September 19, 2020
وزیر اعلیٰ جام کمال نے بلوچستان کی ترقی کے لیے وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اسد عمر کے عملی اقدامات کو سراہا۔
انہوں نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب سے بھی اہم ملاقات کی تھی جس میں شعبہ توانائی میں وفاق کی معاونت سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر عملدر آمد کی رفتار تیز کرنے، صوبے کی ترقی اور قدرتی وسائل کی تلاش میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں صوبے میں سرمایہ کاری اور پیٹرولیم سیکٹر کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32HV5LG
No comments:
Post a Comment