Ilyassawalgar

Thursday 24 September 2020

ورلڈ میری ٹائم ڈے، پاک بحریہ نے ڈاکیو منٹری ریلیز کر دی

ورلڈ میری ٹائم ڈے، پاک بحریہ نے ڈاکیو منٹری ریلیز کر دی

 پاک بحریہ نے ورلڈ میری ٹائم ڈے کی مناسبت سے ڈاکیو منٹری ریلیز کر دی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جاری کردہ ڈاکیو منٹری میں بحری شعبے کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کیا گیا اور ڈاکیو منٹری میں میری ٹائم سیکٹر کی ترقی میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ڈاکومنٹری میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دیرپا حکمت عملی پر زور دیا گیا ہے جبکہ ڈاکیو منٹری میں پاکستان کے جغرافیائی محل وقوع کی اہمیت کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

پاک بحریہ سمندری تحفظ کے لیے عالمی اور قومی کوششوں میں اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔

دو ہفتے قبل پاک بحریہ کی جانب سے یوم بحریہ کے موقع پر خصوصی ڈاکیو فلم ’’سرخرو‘‘ بھی ریلیز کی گئی تھی

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یومِ بحریہ کے موقع پر خصوصی ڈاکیو فلم سرخرو ریلیز کر دی گئی۔ جو بھارتی آبدوز کو پاکستانی پانیوں میں داخل ہونے سے روکنے کی کامیاب کارروائی پر مبنی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈاکیو فلم سرخرو بہادر ہیروز کو فرائض کی ادائیگی میں سرخرو ہونے پر خراجِ تحسین ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3kH45Ha

No comments:

Post a Comment