دنیا بھر میں سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک کی سروس میں اچانک تعطل آگیا جس کی وجہ سے ہزاروں صارفین کو ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا، یورپ، کینیڈا سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں فیس بک اور انسٹاگرام کے صارفین کو اسٹوریز، لاگ ان کے مسائل کا سامنا ہے۔
امریکا، یورپ، جنوبی امریکا اور کینیڈا کے مختلف حصوں میں جمعرات کی دوپہر سے دونوں پلیٹ فارم کی سروس متاثر ہوئی جس کے بعد سے صارفین کو نیوز فیڈ، لاگ ان میں مشکل کا سامنا ہے جبکہ کچھ صارفین تو سسٹم تک رسائی ہی حاصل نہیں کرپارہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دیگر ممالک کے مقابلے میں امریکا کے صارفین کو زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔کیلی فورنیا، نیویارک سٹی، جنوبی فلوریڈا سمیت دیگر علاقوں میں سروس بالکل ہی بند ہے۔
دنیا کے دوسرے بڑے سمندر پر واقع ممالک جیسے آئرلینڈ، پرتگال، برطانیہ اور سوئیڈین سے بھی سروس متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔ فیس بک نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
ابھی تک سروس متاثر یا معطل ہونے کی وجہ سامنے نہیں آسکی اور نہ ہی کمپنی نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری کیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3mxGHOc
No comments:
Post a Comment