Ilyassawalgar

Wednesday 23 September 2020

ڈکیتی واردات، مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، خاتون موقع پر دم توڑ گئی

پولییس

امریکا میں چھ سالہ بچے نے ڈکیتی کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے والد کو 911 پر فون کرنے میں مدد کی، واردات میں بچے کی ماں ہلاک ہوگئی۔

امریکی ریاست انڈیانا کے علاقے نارتھ ہائی اسکول آرڈی کے 3000 بلاک کے قریب گزشتہ روز میاں بیوی اپنی گاڑی کا ٹائر تبدیل کررہے تھے کہ اس دوران دو مسلح افراد انہیں لوٹنے کے غرض سے آگئے، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ولیما ہچسٹلر اور ان کے شوہر جوناتھن زخمی ہوگئے۔

یہ واقعہ گزشتہ روز دوپہر ڈیڑھ بجے پیش آیا، اس حوالے سے جوناتھن کے دوست اینڈریو یوزی نے میڈیا کو بتایا کہ پہلے ملزمان نے انہیں لوٹا ان کے پرس اور قیمتی سامان لے کر فرار ہونے لگے اسی اثنا میں ایک ڈاکو پلٹ کر واپس آیا اور گولیاں مار کر دونوں کو زخمی کردیا۔

اینڈریو یوزی کے مطابق ایک گولی جوناتھن کی گردن پر لگی لیکن وہ زخمی حالت میں رینگتا ہوا گاڑی کے گیٹ کے پاس گیا جہاں ان کا چھ سالہ بیٹا خوف سے چھپ گیا تھا۔

اس نے اپنے 6 سالہ بیٹے کو گاڑی سے سیل فون لینے کو کہا۔ چھوٹے لڑکے نے اسے پکڑ کر اپنے والد کے حوالے کردیا تاکہ وہ 911 پر کال کرسکے۔ اس دوران اس کی بیوی40سالہ ولیما ہچسٹلر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔

انڈیانا پولس اسٹار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ جوناتھن ہچسٹلر مکمل ہوش میں ہیں تاہم ان کی حالت تشویشناک ہے اور وہ اسپتال میں اپنے والدین سے بات کرنے کے قابل ہیں۔ جوناتھن کے والد کے مطابق اس کی گردن اور جبڑے کی ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں جس کی وجہ سے انہیں سرجری وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RORjtR

No comments:

Post a Comment