Ilyassawalgar

Wednesday 30 September 2020

بھارت گیارہ ہندوؤں کے قتل کی تحقیقات کے لیے رسائی دے، رمیش کمار

بھارت گیارہ ہندوؤں کے قتل کی تحقیقات کے لیے رسائی دے، رمیش کمار

پاکستان میں سربراہ ہندو کونسل رمیش کمار نے کہا ہے کہ بھارت گیارہ ہندوؤں کے قتل کی تحقیقات کے لیے رسائی دے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بھارت کو ان 11افراد کے قتل کا حساب دینا ہو گا، بھارت خوش فہمی میں نہ رہے کہ ہم 11 پاکستانی ہندوؤں کے قتل پر خاموش رہیں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارت میں گیارہ پاکستانی ہندوؤں کے قتل کے خلاف درخواست ‏پر وفاق کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

عدالت نے سیکریٹری خارجہ اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن ‏کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے درخواست پرسماعت کی۔

درخواست گزارکے وکیل نےکہا کہ ہندو ‏فیملی بھارت گئی لیکن بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ نے آر ایس ایس کے ذریعے گیارہ افراد کو قتل کرا دیا۔ اس فیملی کے ممبران نے ’’را‘‘ کے ‏لیے جاسوسی کرنے سے انکار کیا جس پر انہیں قتل کردیا گیا۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئےکہ اقلیتوں کا خیال رکھنا ہماری آئینی ‏ذمہ داری ہے۔ ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن نے اپنی درخواست میں استدعا کی کہ وفاقی ‏حکومت اوردفترخارجہ کو بھارت میں ہندوں کے قتل کا معاملہ عالمی ‏عدالت انصاف میں اٹھانے کے احکامات دیے جائیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3nevfHA

No comments:

Post a Comment