Ilyassawalgar

Monday, 28 September 2020

امریکی سفارت خانے کا طلبا و طالبات کیلئے ویزا سروس دوبارہ بحال کرنے کا اعلان

امریکی سفارت خانے کا طلبا و طالبات کیلئے ویزا سروس دوبارہ بحال کرنے کا اعلان

امریکی سفارت خانےنے طلبہ کے لیے عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب معطل کی گئی ویزا سروس دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یکم اکتوبر سے امریکی سفارت خانہ اسلام آباد اور کراچی میں طلبہ کو ویزوں کا اجرا شروع کرے گا۔

امریکہ کے مختلف تعلیمی اداروں میں 8 ہزار سے زائد طلبا و طالبات زیر تعلیم ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نان امیگریشن و دیگر ویزا سروسز بھی جلد دوبارہ بحال کردی جائیں گی۔

اعلامیے کے مطابق اسٹوڈنٹ ویزے کا اجرا امریکہ میں متعین امریکی سفارتی مشن کی اولین ترجیح ہے لہذا امریکہ میں حصول تعلیم کے خواہشمند مزید طالبعلموں کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

ویزے کیلئے آنے والے طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ماسک پہننے اورسماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے حفاظتی اصولوں کی مکمل پاسداری کریں۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب مارچ2020 میں امریکی سفارتخانے نے تمام ویزا سروسز معطل کردی تھیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GiQNBz

No comments:

Post a Comment