Ilyassawalgar

Friday, 18 September 2020

بس نے موٹروے پر خواتین اور بچوں کو اتار دیا، پولیس نے بروقت ریسکیو کر لیا

بس نے موٹروے پر خواتین اور بچوں کو اتار دیا

لاہور سے سیالکوٹ جانے والی پرائیویٹ بس سروس نے خواتین اور بچوں کو موٹروے پر اتار دیا۔

نجی کمپنی کی بس نے 2 خواتین اور اس کے بچوں کو موٹروے پر اتار دیا اور وہاں سے روانہ ہوگئی۔

ٹرمینل کی بجائے موٹروے پر اتارنے پر مسافرخواتین اور بچ ےخوفزدہ ہو گئے، پریشانی کے عالم میں پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر متاثرہ افراد کو ریسکیو کر کے ان کے گھر تک بحفاظت پہنچایا۔

سیکریٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے بس تحویل میں لے لی، سیکریٹری آر ٹی اے نے کہا کہ آئندہ کوتاہی برتنے والی گاڑیوں کی کمپنی پر پابندی لگادی جائے گی۔

مزید جانئے: گجر پورہ زیادتی کیس: مرکزی ملزم عابد سے رابطے میں رہنے والے 5 رشتہ دار زیر حراست

واضح رہے کہ موٹر وے گجرپورہ لنک روڈ واقعے سے شہریوں میں خوف پایا جاتا ہے، واقعے کے بعد سے موٹر وے پر پنجاب پولیس کو تعینات کر دیا گیا ہے اور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ نگرانی کا عمل میں سخت کر دیا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3cccRtH

No comments:

Post a Comment