Ilyassawalgar

Saturday, 19 September 2020

اسٹوڈنٹس کمر کسَ لیں، میٹرک کے رزلٹ کے حوالے سے اہم خبر

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز آج شام 5 بجے میٹرک کے رزلٹ کا اعلان کریں گے

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز آج شام 5 بجے میٹرک کے رزلٹ کا اعلان کریں گے، صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کا کہنا ہے کہ میٹرک کے رزلٹ کا اعلان تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد کیا جا رہا ہے۔

میٹرک کے طلبہ و طالبات کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، پنجاب کے تعلیمی بورڈز کی جانب سے آج میٹرک کے رزلٹ کا اعلان کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز آج شام 5 بجے ایک ہی وقت میٹرک کے رزلٹ کا اعلان کریں گے، رزلٹ کا اعلان تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے رواں سال 16 مئی کو پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء کو بغیر امتحانات کے اگلی کلاسوں میں پروموٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مرادراس کا کہنا تھا کہ نویں اور گیارہویں جماعت کے طلباء کو پروموٹ کیا جائے گا جبکہ دسویں کے پرچے چیک ہونے کے بعد نتائج کا اعلان ہوگا اور بارہویں جماعت کے طلباء اپنے گیارہویں جماعت کے حاصل کردہ نمبر لے سکیں گے یا پھر 2021 میں امتحان دینے کا آپشن بھی ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جو طلباء دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات نہیں دے سکے، ان کے نتائج نویں اور گیارہویں جماعتوں کے نتائج کی بنیادوں پر دئیے جائیں گے بشرطیکہ وہ تمام مضامینِ میں پاس ہوں جبکہ دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو 3 فیصد اضافی مارکس دیئے جائیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3hOBAW6

No comments:

Post a Comment