Ilyassawalgar

Wednesday, 16 September 2020

پولیو پاکستان میں پھر بڑھنے لگا،رحیم یار خان میں نیا کیس سامنے آگیا

پولیو پاکستان میں پھر بڑھنے لگا،رحیم یار خان میں نیا کیس سامنے آگیا

پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا، بچی کی عمر 21 ماہ ہے، بچی تین ماہ قبل خاندان کے ہمراہ رحیم یار خان منتقل ہوئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ابتدائی طور پر بچی کے دونوں ہاتھ اور پاؤں پولیو سے متاثر ہوئے جبکہ بچی کی حالت اب بہتر بتائی جارہی ہے۔

انسداد پولیو پروگرام کا کہنا ہے کہ نئے کیس کے بعد پنجاب میں پولیو کیسز کی تعداد 9 ہوگئی جبکہ ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 72 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور کے علاقے راوی ٹاؤن میں 26 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، بچہ جون میں فالج کا شکار ہوا تھا جس کے بعد نیشنل لیبارٹری نے وائرس کی تصدیق کی۔

خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کو پولیو فری بنانا ہمارا مشن ہے، پولیو کیس آنے پر ڈپٹی کمشنر سے پوچھ گچھ کی جائے گی، اچھی کارکردگی پر ڈپٹی کمشنرز اور ٹیم کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، انسداد پولیو مہم میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو ورکرز ماسک اور سینی ٹائزر کا استعمال لازمی کریں ، فیلڈ میں جانے سے قبل انسداد پولیو ورکرز کی اسکریننگ ہوگی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ZIjkHC

No comments:

Post a Comment