مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے 11 ملازمین نے ساڑھے 9 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف نیب کا ٹی ٹی کیس ریفرنس احتساب عدالت لاہور میں دائر ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے 10 سال منی لانڈرنگ نیٹ ورک کیسے چلایا، اس کی تفصیل شیئر کررہا ہوں۔
شہزاد اکر نے کہا کہ منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے شہبازشریف اور بچوں کے خلاف ریفرنس دائرکیا ہے۔ ریفرنس 25 ہزارصفحات اور ڈاکیومنٹری ثبوت پر مشتمل ہے۔
مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے کہا کہ کیس میں 4 ملزمان نے اپنا گناہ قبول کرلیا اور سلطانی گواہ بن گئے۔ چارسلطانی گواہوں نے شہبازشریف کے خلاف گواہی دی۔ ابھی تفتیش جاری ہے، مزید چیزیں سامنے آئیں گی۔
انہوں نے کہا کہ تین بے نامی فرنٹ کمپنیوں کا ذکر بھی اس نیب ریفرنس میں شامل ہے۔ آرگنائز گینگ نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی۔ پنجاب میں جب ن لیگ کی حکومت تھی تو مختلف ٹھیکیداروں سے پیسے لیے جاتے تھے۔
شہزاد اکبر نے کہا کہ منی لانڈرنگ سے حاصل کردہ کالا دھن شہبازشریف نے استعمال کیا۔ شہبازشریف کہتے رہے کہ ان کے بیٹوں کا کاروبار ہے ان سے پوچھیں۔ دوسری بے نامی کمپنی یونی ٹاس، تیسری نثارٹریڈنگ ہے۔
مشیرداخلہ شہزاد اکبر نے کہا کہ جب یہ لوگ باہر ہوتے ہیں تو 9،9 گھنٹے کمپیوٹر کے سامنے بیٹھے ہوتے ہیں۔ پاکستان آتے ہی یہ کمزور ہوجاتے ہیں اور عدالت میں پیش نہیں ہوتے۔
شہزاد اکبر نے کہا کہ نیب ریفرنس میں حمزہ کے کارنامے بھی درج ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے براہ راست رقم لی۔ تہمینہ درانی کو جو گھر تحفے میں دیا گیا وہ بھی ٹی ٹیز کی رقم سے خریدا گیا۔ 2 کیش بوائے شعیب قمر اور مسرور زیرحراست ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے 11 ملازمین نے ساڑھے 9 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی۔ ملک مقصود کی ماہانہ تنخواہ 16 ہزار ہے، اس کے اکاَونٹ میں 2.3 ارب روپے ڈالے گئے۔
، شہزاد اکبر نے کہا کہ شہبازشریف کی امپورٹیڈ لینڈ کروزر کی رقم ٹی ٹی کی رقوم سے ادا کی گئی۔ کمپنی کے ایک شخص نے ایک کروڑ روپیہ حمزہ شہباز کودیا، اسے پنجاب بیت المال کا سربراہ لگایا گیا۔
مشیر داخلہ نے کہا کہ دوسری کمپنی اس شخص کے نام پر بنائی گئی جو بیس 25 ہزار روپے تنخواہ کا ملازم ہے۔ نثارگل اور علی احمد کے نام استعمال کرکےایک کمپنی بنائی گئی۔ ڈی ایچ اےمیں 2 گھربھی اسی ٹی ٹی سےخریدے گئے۔
مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے کہا کہ آج شہبازشریف کی سالگرہ پران کی بھتیجی نے ان کو پارٹی سے نکال دیا۔ مریم نواز نے آج کہہ دیا کہ شہبازشریف نوازشریف کے نمائندہ نہیں۔ آج جومریم نوازنے کہا وہ شہبازشریف کے ساتھ زیادتی ہے۔ مریم نواز نے آج کہہ دیا کہ شہباز شریف نوازشریف کے نمائندے نہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/301MTo1
No comments:
Post a Comment