پاکستان مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آٹا اور چینی چور اس وقت ملک پر قابض ہیں۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف بے نامی درخواست دی گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف فارن فنڈنگ اکاؤنٹس کے بارے میں کوئی پوچھنے والا نہیں۔
ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ اگر حزب اختلاف کی جماعتوں کی اے پی سی یا نواز شریف کی تقریر غیر اہم تھی تو وزرا کی ٹانگیں کیوں کانپ رہی ہیں؟
ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی رہنماؤں کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں گلگت بلتستان سے متعلق بات ہوئی تھی۔ آرمی چیف سے ملاقات کی تفصیل نہیں جانتی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت تاثر دے رہی ہے کہ ہم ادارو ں کے خلاف ہیں۔ قومی احتساب بیورو کو اپنے حدود میں رہ کرکام کرنا چاہیے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3clbvg6
No comments:
Post a Comment