پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ اورنج ٹرین کا ٹرائل رن شروع کردیا گیا ہے، جلد افتتاح کردیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اورنج ٹرین کا افتتاح جلد کردیا جائے گا، ٹرین کے کرایے کا تعین کرلیا گیا ہے۔
عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ اورنج ٹرین کا ٹرائل رن شروع کردیا گیا ہے، آپریشنز و مینٹننس کا کام تفویض کردیا گیا ہے جبکہ اسٹاف ہائرنگ کا کام بھی جاری ہے۔
اس سے قبل اپنے ایک ٹویٹ میں عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ گوادر شہر اور بندرگاہ کی تعمیر دن رات جاری ہے جس سے خوشحالی آئے گی۔
انہوں نے کہا تھا کہ وفاق اور بلوچستان حکومت صوبے میں ترقیاتی کاموں میں مصروف ہیں، جنوبی بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے حکومتیں پرعزم ہیں۔
عاصم باجوہ نے مزید کہا تھا کہ بلوچستان اور سی پیک کے حوالے سے ہونے والے ترقیاتی کام پورے خطے کی ترقی اور خوشحالی کا باعث ہوں گے، ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد خوشحالی آئے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3hM3wtQ
No comments:
Post a Comment