Ilyassawalgar

Wednesday 23 September 2020

لڑکی کے اغوا اور مبینہ زیادتی کیس، خاتون کی نشاندہی پر ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کا فلیٹ پر چھاپہ

لڑکی کے اغوا اور مبینہ زیادتی کیس، خاتون کی نشاندہی پر ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کا فلیٹ پر چھاپہ

کلفٹن میں لڑکی کے اغوا اور مبینہ زیادتی کیس میں پولیس نے خاتون کی نشاندہی پر ملزم کی گرفتاری کیلئے خیابان نشاط میں فلیٹ پر چھاپہ مارا لیکن ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کرنےوالے ملزمان کا تعلق اندرون سندھ سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں لڑکی سے گاڑی میں سوار ملزمان کی زیادتی کیس میں پولیس نے خیابان نشاط میں فلیٹ پر چھاپہ مارا تاہم ملزم فرار ہوگیا۔

پولیس نے ملزم کے رشتے داروں کے گھر پر بھی چھاپہ مارا ، پولیس کا کہنا ہے کہ فلیٹ کی نشاندہی خاتون کی جانب سے کی گئی۔ زیادتی میں ملوث ملزمان کی پوری تفصیل حاصل کر لی ہے، زیادتی کرنےوالے ملزمان کا تعلق اندرون سندھ سے ہے۔
گذشتہ روز کلفٹن سے لڑکی کے اغوا اور مبینہ زیادتی کے واقعے میں میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا انکشاف ہوا تھا،متاثرہ لڑکی کے کپڑےاور دیگرنمونے لیب بھیج دئیے گئے، میڈیکولیگل کا کہنا تھا کہ مجموعی طورپرکتنےافراد نے زیادتی کی، کہنا قبل ازوقت ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکی دوست کیساتھ انٹرویو دینے کیلئےنجی ریسٹورنٹ گئی تھی، دوست نےمتاثرہ لڑکی کومال کےقریب چھوڑاجہاں ملزمان آگئے، لڑکی کو دئیے گئے نمبر کا ڈیٹاحاصل کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ بوٹ بیسن تھانےمیں درج کرلیا گیا ہے اور واقعےکی تفتیش کیلئےاےایس پی زاہدہ پروین ودیگرخواتین افسرکوذمہ داری دیدی گئی ، ڈیفنس کے مختلف مقامات سے سی سی ٹی وی فوٹیجز کا ڈیٹا حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3hVyiR0

No comments:

Post a Comment