Ilyassawalgar

Saturday 26 September 2020

دواؤں کی جو قیمت بڑھائی گئی وہ زیادہ نہیں ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد کا بیان جاری

پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد

پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ دواؤں کی قیمتوں میں 2003 کے بعد کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، ابھی جو قیمت بڑھائی گئی وہ زیادہ نہیں ہے۔

صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے چکوال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ’ادویات کی قیمتیں 17 سال سے نہیں بڑھائیں گئیں تھیں، اضافہ بہت ضروری تھا کیونکہ خام مال مہنگا ہوگیا ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ادویات کی قیمتوں میں جو حالیہ اضافہ کیا گیا وہ زیادہ نہیں ہے، صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے تھوڑے ہی پیسے بڑھائیں ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ’نوازشریف نے معاہدے کی پاسداری نہیں کیں، انہوں نے لندن پہنچنے کے بعد اپنی میڈیکل رپورٹس ارسال نہیں کیں، حکومت نے انہیں انسانی ہمدردی کے تحت باہر بھیجا تھا مگر نوازشریف نے باہر جاکر سیاست شروع کردی ہے‘۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ’نواز شریف کی طبیعت یہاں بہتر نہ ہوتی تو شائد انہیں کوئی طیارے پر چڑھنے بھی نہیں دیتا، ہمیں امید تھی کہ وہ علاج مکمل کروا کے دو ماہ میں واپس آجائیں گے مگر وہ اپنی بات پر پورا نہیں اترے‘۔

یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے 94 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر دباؤں میں نہیں آئی، ادویات کی قیمتیں اتنی بڑھائی گئیں کہ لوگوں تک اُن کی پہنچ ہوسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‌ڈریپ نے94 اہم دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ کیا، 94 ادویات کی قیمتوں میں مناسب اضافہ کیاگیا ہے جو مجبوری و ناگزیر تھا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ پرانے فارمولے اور زندگی بچانے والی ادویات کی قیتموں میں ہی اضافہ کیا گیا کیونکہ ادویہ ساز کمپنیوں نے قیمتیں نہ بڑھنے پر بعض دواؤں کی پیداوار روک دی تھی، جس کی وجہ سے قلت پیدا ہوئی۔

معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ قیمتوں میں مناسب اضافے سےدواؤں کی دستیابی یقینی بنائی ہے، ڈریپ ملک میں دواؤں کی دستیابی یقینی بنارہی ہے، 94 دواؤں کی قیمتوں میں ڈیڑھ تا 70فیصد اضافہ ہوا، قیمتیں اتنی بڑھائی ہیں کہ لوگوں تک پہنچ سکیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2EzMnG4

No comments:

Post a Comment