سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سب سے بڑے ایئر شو کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں
تفصیلات کے مطابق ہفتے کو جدہ کورنیش پر سعودی ایئر فورس، سعودی ایئر لائنز اور ایوی ایشن کے طیاروں نے تربیتی پروازیں کیں جہاں ایک ہیلی کاپٹر ایئر شو کے بینر کے ساتھ فضا میں چکر لگاتا رہا۔
شركة الطائرات المروحية @THC_KSA تحلق بالعلم الطائر بشعار #فوق_هام_السحب في سماء جدة في رحلة تجريبية استعداداً للعرض الجوي الكبير بمشاركة طائرات #القوات_الجوية_الملكية_السعودية و #الخطوط_السعودية و #طيران_ناس بمناسبة #اليوم_الوطني_السعودي90 pic.twitter.com/H1ETM8E78W
— عشاق عالم الطيران (@AviationWG) September 19, 2020
محکمہ تفریحات کا کہنا ہے کہ اس سال یوم الوطنی 90 کا جشن مختلف انداز میں منایا جائے گا۔سعودی عرب کی تاریخ میں سب سے بڑا ایئر شو پیش کیا جائے گا اس میں فوجی اور شہری ہوا بازی کے مختلف ادارے شریک ہوں گے۔
ایئر شو مملکت کی تاریخ کا سب سے بڑا ہوگا اس کی شروعات 23 ستمبر کو شام 4 بجے ہوگی جسے سعودی چینل پر براہ راست دکھایا جائے گا۔
یاد رہے کہ محکمہ تفریحات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں یوم الوطنی کے جشن کے موقع پر سعودی عرب کی تاریخ کے سب سے بڑے ایئر شو کا اعلان کیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3iNY0bo
No comments:
Post a Comment