بھارتی شہر ممبئی کے مشرقی ایکسپریس ہائی وے پر دیو قامت اژدھے نے شہریوں کی دوڑیں لگوا دیں۔
بھارتی شہر ممبئی کے ایکسپرس ہائی وے پر 14 فٹ لمبے اژدھے کو دیکھ کر شہری خوفزدہ ہوگئے۔اس موقع پر وہاں موجود موٹر سائیکل سواروں نے ہائی وے کے قریب ڈیوٹی پر مامور ٹریفک کانسٹیبل کو اژدھے کے بارے میں بتایا۔
ٹریفک کانسٹیبل نے فوری طور پر ہائی وے کی اس لین کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا جہاں اژدھا موجود تھا۔ اس دوران دیو قامت اژدھا ایک کار کے پچھلے ٹائر کے ساتھ لپٹ گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور طویل جدوجہد کے بعد کار سے اژدھے کو بحفاظت نکالنے میں کامیاب رہے۔بعدازاں ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے 14 فٹ لمبے اژدھے کو جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔
پولیس آفیسر نے بتایا کہ اس آپریشن کے دوران 1 گھنٹے تک ٹریفک جام رہا جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/35VUGar
No comments:
Post a Comment