Ilyassawalgar

Saturday 26 September 2020

پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی

پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی

پاکستان پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

پیپلز پارٹی رہنما فرحت اللہ بابر کے مطابق خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی مخصوص نشستوں کے لیے 28 ستمبر تک درخواستیں زرداری ہاوَس اسلام آباد کے پتہ پر ارسال کریں۔

فرحت اللہ بابر کے مطابق امیدوار درخواست کے ساتھ 15 ہزار کا پے ڈرافٹ ارسال کریں۔ درخواستیں صدر پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام بھیجی جاسکتی ہیں۔ امیدوار
درخواست کی ایک کاپی صوبائی صدر گلگت بلتستان کو بھی بھیجیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت بلتستان کی اسمبلی کے لیے عام انتخابات کرانے کی منظوری دے دی تھی۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کے لیے عام انتخابات 15 نومبر بروز اتوار کو ہوں گے۔ صدر مملکت نے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے بھیجی گئی سمری کی منظوری دے دی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33WaAz4

No comments:

Post a Comment