Ilyassawalgar

Thursday, 17 September 2020

کورونا کے پے در پے وار جاری، اسکول کھلنے کے تیسرے روز ہی تعلیمی ادارے پھر سے بند

کورونا کے پے در پے وار جاری، اسکول کھلنے کے تیسرے روز ہی تعلیمی ادارے پھر سے بند

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں تعلیمی ادارے کھولے جانے کے تیسرے روز 22 اداروں کو سیل کردیا گیا ہے، مذکورہ تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کی وبا پھیل گئی تھی

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث ملک میں 22 تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے، ادارے 48 گھنٹےمیں ایس او پیز اختیار نہ کرنے پر بند کیے گئے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر کرونا وائرس وبا تعلیمی اداروں میں پھیلی۔

کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ 16 تعلیمی ادارے خیبر پختونخواہ میں بند کیے گئے، آزاد کشمیر میں 5 اور اسلام آباد میں 1 ادارہ بند کیا گیا۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے باعث 6 ماہ سے بند تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھول دیے گئے تھے، پہلے مرحلے میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ ثانوی و اعلیٰ ثانوی اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں کھولی گئی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری ایس او پیز کے مطابق ایک کلاس روم میں اگر 40 بچے پڑھتے ہیں تو ایک دن 20 بچے آئیں گے اور اگلے دن 20 بچوں کو اسکول بلایا جائے گا۔

ایس او پیز کے مطابق بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر انہیں اسکول آنے سے روک دیا جائے گا۔

حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات پر عملدر آمد کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ تعلیم کی مختلف ٹیمیں اسکولوں کا دورہ کر رہی ہیں اور ایس او پیز پر عملدر آمد کا جائزہ لے رہی ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33A8Awm

No comments:

Post a Comment