Ilyassawalgar

Saturday 19 September 2020

گلگت بلتستان کے عوام محب وطن ہیں اور وہ اپنی شناخت کے ساتھ صوبہ چاہتے ہیں: شیخ رشید احمد

 شیخ رشید احمد

وفاقی وزیر ریلوے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو بے وقت اشارے ملتے رہتے ہیں، مجھے ڈر ہے سندھ سے بھی اُن کی حکومت نہ چلی جائے۔

شیخ رشید احمد نے اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس اور بلاول کی سیاسی سرگرمیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو ایک قدم آگے بڑھتے ہیں تو دو قدم پیچھے چلے جاتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’بلاول بھٹو کو بے وقت اشارے ملتے رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ مانگ مانگ کر گزارا کرتے ہیں، اُن میں بچپن نظر آتا ہے اس لیے میں انہیں پختہ سیاستدان نہیں سمجھتا‘۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ’بلاول بھٹو کی کوئی بات چلنے والی نہیں ہے، اُن کے پاس ایک ہی صوبہ ہے اور مجھے اب ڈر ہے کہ کہیں وہاں سے بھی اُن کی حکومت نہ چلی جائے‘۔

وفاقی وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ’گلگت بلتستان میں الیکشن شفاف ہوں گے، گلگت بلتستان کے عوام محب وطن ہیں اور وہ اپنی شناخت کے ساتھ صوبہ چاہتے ہیں جس پر سب کا اتفاق ہے، متعلقہ محکموں کے بھی سینیئر ترین لوگ بھی صوبے کے حوالے سے متفق ہیں‘۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ZSTKQB

No comments:

Post a Comment